SIZE
3 / 7

"ان میں سے کوئی بھی شرط نہیں ماما میں بس یہ چاہتا ہوں لڑکی جیسی بھی ہو مجھے کسی قسم کا اعترض نہیں شرط صرف یہ ہے

کہ آپ میرے لئے جہاں بھی پہلی دفع رشتہ دیکھنے جایئں وہیں پیغام بھی دے دیں کیوں کہ میں اپنی وجہ سے کوئی لڑکی رد نہیں کرنا چاہتا".

"پلیز ماما اس بات کا خیال رکھیے گا". وہ انکی جھنجھلاہٹ اور خفگی کو محسوس کرنے کے باوجود وہ اسی لجاجت سے بولا. اب ماما اسکی

تواقع کے عین مطابق لڑکی کو ناپسند بلکے رد کر چکی تھیں.

اس نے ونڈ سکرین سے نگاہ ہٹا کر انکے سخت چہرے کو تکا جہاں کوئی گنجائش نہ پا کر وہ بد دل سا ہوا تھا کہر چھانے لگی تھی.

اسنے ہاتھ بڑھا کر گاڑی کےشیشے چڑھا دے اور آسمان کو دیکھا. سیاہ بدل منڈلا رہے تھے اور ان سے بچتا بچاتا ہیرے کی مانند چمکتا

دمکتا ننھا سا نوخیز ستارہ جگمگ جگمگ کرنے لگا تھا. اس نے کچھ سوچ کر گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی.

شام کے ساتے گہرے ہونے لگے تھے.

"ویسے ماما وہ دیکھنے میں کیسی تھی"؟ اندرونی بےچینی کو چھپا کر اس نے چہرے کی رکھائی اور سرد مہری کو محسوس کرنے کے

باوجود سلسلہ کلام جوڑا اور وہیں سے جوڑا جہاں سے انہیں ناگوار محسوس ہو سکتا تھا. انہوں نے گردن موڑ کر تنبہی ناغہ میں دھمکی

سمو کر اسے دیکھا تو وہ جواب میں اثر لئے بغیر کھلکھلا کر ہنسا اور لاڈ بھرے انداز میں اپنے توانا بازو انکے شانوں پر پھیلا دے.

"کم آن ماما اتنا بتانے میں کیا حرج ہے"؟

"مگر تم سے مطلب کیوں اتنے انوولو ہو رہے ہو خام خواہ؟

انہوں نے غیض بھرے انداز میں کہا اور زور سے اسکا بازو جھٹکا پھر اسکے پھولے هوئے منہ کو دیکھ کر بےبس سی ہوتیں گہرا سانس

کھینچ کر بولی تھیں.

"ضدی تی تم کبھی نہ تھے"

"ضدی نہیں مستقل مزاج ضرور ہوں". اس جانب حد درجہ اطمینان کی کفیت تھی. جس نے انکی جھنجھلاہٹ اور خفگی کو اور بڑھا دیا.

وہ انکا اکلوتا بیٹا تھا اسے خفا کرنا کتنا دشوار اور تکلیف دہ تھا وہ اچھی طرح جانتی تھیں وہ بھی جانتا تھا جب ہی کچھ کچھ ضدی ہو رہا

تھا. وہ بھی جانتا تھا کہ ماں کو منانے کے ہزار طریقے ازبر تھے.

"بس عام سی تھی وہ درمیانہ سا قد دھان پان سا وجود، گندمی رنگت، بال البتہ لمبے تھے. تعلیم بھی زیادہ نہیں محض ایف اے، اور آج کے

دور میں اسکی کیا اہمیت جبکہ میرا بیٹا کتنا قبل ہے". نخوت سے بتاتے انہوں نے اکھڑ میں متکبرانہ انداز میں ناک چڑھائی.

"ہوں" وہ انگہشت شہادت لبوں پر رکھ کر کھل کر مسکرایا وس انکی آنکھوں میں جھانکا

"چلے گی ماما"