"ارے نہیں یار دلاور بھائی کی شادی کے بارے میں نہیں ہے." دوسری طرف ذرا نے کچھ کہا تو اسنے فورا تردید کی.
"بلکے تم ایسا کرو گیسس کرو میں تمہیں کیا بتانے والی ہوں"؟
اسنے ایک ہاتھ سے لیپ ٹاپ سائیڈ پر کیا اور تکیہ نکال کر بیڈ کروائن سے ٹیک لگا کر کہا. پھر اسنے ٹیک لگا کر پاؤں
سیدھے کر لئے. ساتھ ساتھ وہ زارا کے اندازوں کی تردید بھی کے جا رہی تھی.
"نہیں! بلکل نہیں"
"ایسا تو بلکل بھی نہیں"
"ارے میری شادی بھی نہیں ہو رہی"
"جی نہیں! ارم کی بھی نہیں ہو رہی"
"سیریسلی زارا ! تمہاری سوچ بس یہی تک ہے. اب کان کھول کر سنو تم، وہ آرمدیوس ایکسچینج پروگرام.
یاد ہے جسکے لئے ہم نے apply کیا تھا. can you believe it zara? ؟ یورپین یونین نے مجھے سکالر شپ
کے لئے سلیکٹ کیا ہے.
دوسری جانب زارا اتنی زور سے چیخی کے موبائل کا سپیکر بینڈ ہونے کے باوجود بھی اسکو چیخ پورے کمرے
میں گونجی تھی.
"بلکل سچ کہ رہی ہوں زارا! ابھی پندرہ منٹس پہلے مجھے یونیورسٹی کی میل ملی ہے.
اور ساتھ ہی پرے لیپ ٹاپ کا رخ اپنی طرف موڑ کر دوبارہ غور سے سکرین کو دیکھا.
"حہاں پندرہ منٹ پہلے ہی سلیکشن میل آئی ہے. تم بھی فورا چیک کرو تم نے بھی apply کیا تھا تمہیں بھی میل آئی ہوگی.
وہ فون ایک ہاتھ میں پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے لیپ ٹاپ آف کر رہی تھی.