SIZE
2 / 11

"اوہواقع"........ میں نے اسکی خوبصورت بھوری آنکھوں میں دیکھا.

'لیکن لڑکیاں بھی تو بیوی بننے کے باوجود کسی اور کا خیال اور آنکھوں میں شوہر کے بجاتے کسی دوسرے کے

خواب چھپائے پھرتی ہیں اس بد دیانتی کے باوجود شوہر سے کہتی ہیں تم پہلے اور آخری مرد ہو".

"ضرغام"..... امن نے ہولے سے اس کے بازو پر ہاتھ رکھ دیا.

"کیا محبت کرنا حرم ہے"؟

"نہیں." ضرغام نے سگریٹ کا ایک طویل کش لیا.

"اگر جرم ہوتا تو ہم کیوں کرتے". اس نے میری آنکھوں میں جھانکا اور ہولے ہولے نارمل لہجے میں بولا.

"مگر محبت کو سات پردوں میں چھپانا محبت کی توہین ہے، سب سے بڑا جرم ہے اگر کسی سے محبت ہو تو

اسکا ببانگ دہل اقرار کرنا چاہیے ، جسی میں نے کر دیا. تمہیں یاد ہے پورے ڈیپارٹمنٹ کو ہمارے تعلق کا پتا تھا."

"تم نے تو حد کردی تھی ضرغام".

"کرنا ہی ایسا چاہیے، یہ کیا کوئی جاننے والا نظر آگیا تو خون خشک ہوجاے. وہ محبت ہی نہی ہوتی دھوکہ اور فریب

ہوتا ہے اور ڈرتے وہی ہیں جن کے دل میں کوئی کھوٹ ہو، ہمیں دیکھو......." ضرغام نے سینے پر ہاتھ رکھ کر

فخر سے کہا.

"ضرغام! تمہاری بات اور ہے تم مرد ہو ایسا کر سکتے ہو کہ یہ معاشرہ مرد کا ہے، وہ ہر معاملے میں بااختیار ہے.

اگر عورت ببانگ دہل اپنی محبت کا اعلان کرے نہ تو تم جیسے مرد ہی اس پر سنگ باری شعرو کردیں."

" ہمت تو کرے عورت". وہ بولا.

" یہ ہمت اس میں کبھی نہیں آسکتی". میں نے یقین سے کہا.

"پھر محبت نہ کرے، دوسرے شخص کو دھوکہ کیوں دیتی ہے. تمہیں پتا ہے میں آج کیوں اداس ہوں".

" یہ کہو آج کیوں اتنے تلخ ہو"؟