SIZE
3 / 6

"نہ بی بی صیب! اب اسے ساتھ لے لے کر گھر گھر نہیں پھرتی. میرے حصّے کا ایک گکھڑ ہی اپنے سر پر رکھتی تھی. مجھے دونوں

گکھڑ اٹھانا اتنا مشکل نہیں لگتا تھا، جتنا اسے لوگوں کی نظروں سے بچانا مشکل لگتا تھا. اس لئے اسے گھر ہی چھوڑ آتی ہوں. وہ

میرے پیچھے پورا گھر دیکھتی ہے. کڑھائی بھی زیادہ وہ ہی کرتی ہے. اب اسکے بیاہ کے لیے پیسے جوڑنے شروع کر دے ہیں.

جسی ہی کسی نے برادری میں رشتہ ڈالا اسکو رخصت کر دوں گی". زمرد میرے سامنے کپڑے پھیلاتے هوئے آپا سے یہ باتیں

کہ رہی تھی.

"تمہارا دماغ تو نہیں چل گیا زمرد! اتنی چھوٹی سی بچی کی شادی کرو گی؟ ابھی اسکی عمر ہی کیا ہے. بانس جتنا قد نکل تو لیا ہے

مگر ہے تو چھوٹی نا، شادی کے قبل لگتی ہے تمہیں کہیں سے؟" آپا نے اسے لتاڑا تھا.

"بی بی صیب! جب میری شادی ہوئی تھی تب میں بھی ایسی ہی تھی".

زمرد جب ہنسی تو اسکے موتیوں جیسے دانت چمکنے لگے. اسکا سراپا بھی نہایت مناسب اور دلکش تھا. ہاں چہرے کی رنگت تھوڑی

سانولی ہو گئی تھی مگر اندازہ لگانا چندہ مشکل نہ تھا کہ وہ کسی زمانے میں بہت خوبصورت ہوگی. میں تو خیر یہ سوچ رہی تھی

کہ اس نے دنیا کے ڈر سے بیٹی کو گھر بیٹھا دیا تھا مگر خود کو دنیا کی نگاہوں سے کیسے چھپاتی ہوگی. آپا اب بھی اس سے اسی موضوع

پر لگی ہوئی تھیں. وہ اسکو سمجھا رہی تھیں کم عمری کی شادی میں وہ جلد بازی سے کام نہ لے.

"بی بی صیب! ہماری عورت دیکھنے میں نرم و نازک لگتی ہے مگر اندر سے خوب سخت جان ہوتی ہے. ہم مزدور لوگ ہیں جی. بچے

پیدا کر کے پال پوس بھی لیتے ہیں اور محنت مزدوری بھی کر لیتے ہیں، مجبوری ہے بی بی.....کون سا سوٹ لے رہی ہو آپ"؟

اس نے گویا آپا کے ساتھ بحث سمیٹتے هوئے اپنی دکان داری کا آغاز کیا. میں اتنی دیر میں لائٹ پرپل کلر کا ایک سوٹ سلیکٹ کر چکی تھی.

جسکے گلے اور دامن پر بہت نفیس بیل کڑھی ہوئی تھی. میں نے سوٹ کی طرف اشارہ کر کے اسکو آگاہ کیا تھا.

"بس ایک سیٹ". وہ قدرے مایوس ہوکر بولی.

"ہاں! فی الحال مجھے یہی پسند آیا ہے، باقی جن رنگوں کے کپڑے ہیں اس سے ملتے جلتے پہلے ہی بہت ہیں میرے پاس".

میں نے بہانہ بنایا تھا. سچ تو یہ تھا، مجھے ایک دو سوٹ اور بھی پسند آئے تھے. لیکن میں جانتی تھی میں جتنے مرضی سوٹ

پسند کروں آپا نے مجھ سے پیسے نہیں لینے. اور گرا میں دو تین سیٹ خریدوں گ تو امی بہت ناراض ہوں گی. سو میں نے ایک ہی سوٹ

لینے پر اکتفا کیا.

آپا اب اس سے بھاؤ تاؤ کرنے لگیں.