SIZE
3 / 8

" بھابی آپ چاۓ بہت پیتی ہیں صحت کے لئے اچھی نہیں ہوتی ... ہر وقت چاۓ ، چاۓ ..." اس نے ایک دو نوالے کھانے کے بعد کہا ... میں جو اب تک دو کپوں میں چاۓ ڈال چکی تھی مسکرا دی ... میں نے ایک کپ اس کی طرف بڑھا دیا ... وہ دم بخود رہ گیا .

" کیا بھائی صاحب کو دے آؤں... مگر وہ تو سو رہے ہیں ... اوپر والے کمرے میں ابھی چند منٹوں پہلے ہی تو میں دیکھ کر آیا ہوں ..."

یہ تمہارے لئے ہے ... گرم اور تازہ ..." میں نے ہلکے سے کہا ...

وہ گھبرا کر کھڑا ہو گیا ... چاۓ کا کپ لیتے ہوئے اس کے ہاتھ کپکپا رہے تھے ... میں خاموشی سے اوپر جانے کے لئے زینہ چڑھ گئی .

شام تک ہم واپسی کے لئے نکلے ... کل پیر تھا اور ہم آج کا دن گزار کر اب اپنے گھر واپس جا رہے تھے ... راستے میں شوہر نے بتایا کے گیلری کی صفائی کے لئے انہوں نے فیصل سے بات کر لی ہے ، وہ ایک دو دن میں آئے گا وے گیلری کی صفائی کر جائے گا ... مجھے ہدایات دیں کہ اگر کچھ اور بھی کام ہیں تو کروا لوں ... مجھے واقعی ایک مددگار کی ضرورت تھی ... یوں تو میرے گھر میں کوئی کام والی نہیں آتی تھی جب سے نوکری چھوڑی تھی گھر کے کام خود ہی کر لیا کرتی تھی .مگر ہمارے فلیٹ کی گیلری کچھ اس طرح کی تھی کے محلے کے لوگ بارے آرام سے اس میں تانک جھانک کر لیا کرتے تھے اور مجھے گیلری کی صفائی سے حجاب آتا . پھر جو دو چھتی چیزیں پڑی تھیں وہ گل سڑ رہی تھیں انکو بھی نکلوانا تھا اور کچھ باہر کے کام ... میں کچھ مطمئن ہو گئی .