SIZE
3 / 7

مہینے کے ابتدائی دن تھے .بھابی کے ساتھ شاپنگ کے لئے گئے تو حیران رہ گئے .بھابی کتنی زیادہ شاپنگ کر لیتی ہیں مگر ہماری طرح ہر چیز بے دھڑک ٹرالی میں نہیں رکھتیں بلکہ ہر چیز کی پہلے قیمت پڑھتیں 'مہنگی چیزوں کو تو ہاتھ ہی نہ لگایا .عام سے صابن 'شمپو اور زیادہ چیزیں تو وہ جن پر کوئی نہ کوئی آفر تھی ....جب بل بنا تو تقریباً اتنا ہی بنا جتنا ہمارا بنتا ہے .ہماری شاپنگ میں زیادہ تر حصّہ بچوں کی چیزوں کا ہوتا ہے .جو بچوں کو لنچ میں دیتے ہیں یا مہمانوں کی تواضع کے کام آتا ہے .اس کے علاوہ ہم برانڈڈ چیزیں استعمال کرنے کے عادی ہیں اور آپ کو تو پتا ہی ہے کے معیاری چیزیں کتنی مہنگی ہوتی ہیں .اگلے دن بھابی نے تقریبا گھنٹہ لگا کر راشن کے پیکٹ بناے .دالیں'چاول 'آٹا'دال'چینی وغیرہ اب ہر روز ایک دو لوگ آتے .آنے والوں کی باقاعدہ لاؤنج میں بٹھا کر تواضع کی جاتی .راشن کا ایک پیکٹ اور پیسوں کا لفافہ دیا جاتا ...جبکہ ہمارے میکے اور سسرال میں ایسے لوگ باہر پورچ تک ہی محدود رہتے اندر آ بھی جائیں تو کارپٹ پر بیٹھتے ہیں . شام کو بھابی کی ایک کولیگ آ گئی 'اچھی خوش اخلاق خاتون تھیں .باتوں میں بہت اچھا وقت گزرا ...مگر چاۓ کی ٹرالی دیکھ کر ہم ششدر رہ گئے .کہاں ہمارے ہاں کسی کے آنے پر ٹرالی اوپر نیچے تک بھری ہوتی ...اور یہاں چاۓ کے ساتھ صرف کیک اور بسکٹ اور گھر کے بنے کباب یا سموسے وغیرہ یعنی صرف ایک دو چیزیں ہر مہمان کی ایسے ہی تواضع کی جاتی .ہمیں بھی بھابی کی سمجھ نہیں آ رہی تھی .خرچ کرنے کی جگہ پر کنجوسی اور جہاں خرچ کیے بغیر گزارا ہو سکتا ہے وہاں شاہ خرچی .اسی دوران شب برات آ گئی تو جناب کوئی اہتمام نہیں ...کوئی حلوہ پوری نہ ختم نیاز ...ارد گرد سے آئ پلیٹوں سے ٹیبل بھری پڑی تھی . استفسار پر بولیں .

"کیا بناتی 'پہلے ہی کھانے کے لئے اتنی ورائٹی موجود ہے .دوسرے بنا کر بھیجوں گی تو وہاں بھی یہی حال ہو گا ...کئی تو چکھیں گے بھی نہیں تو پھر رزق کی بے حرمتی کا فائدہ ..."ایک دن رضیہ کو ساتھ لگا کر اپنی اور بچوں کی الماریاں صاف کیں .اور کپڑوں کا ایک ڈھیر نکالا ...رضیہ انہیں استری کر رہی تھی ...ان میں سے کچھ فراک مجھے چھوٹے نظر آ رہے تھے جو ہماری بھتیجی سارہ کے تھے .اصل میں ہماری کوئی بیٹی نہیں اس لئے ہم فراک بہت شوق سے دیکھتے ہیں .لڑکوں کے کپڑوں کا تو آپکو پتا ہی ہے ایک جیسے چند مخصوص رنگ ....ان کی شوپنگ کا کوئی مزہ نہیں ...بر سبیل تذکرہ کہا .