SIZE
4 / 17

" تم بھی لائن میں لگی ہو کیا؟" ناذیہ کو حیرت ہوئی۔

" ہاں تو میں کیوں نہیں' میں لڑکی نہیں ہوں کیا؟"

" جناب فاخرہ پھپھو کے صاجزادے نوفل ہائی اسٹینڈرڈ ہیں۔" فراز بیچ میں لپکا۔

" میرا کیا لو اسٹینڈرڈ ہے؟ تم کہنا کیا چاہتے ہو، مطلب کیا ہے تمہارا؟"میں فراز پر چڑھ دوڑی۔

" انسان کو خواہش بھی اپنا اسٹینڈرڈ دیکھ کر کرنی چاہیے۔"

" انسان کو ناں۔" نازیہ نے فراز کے کان میں سرگوشی کی۔

" کیوں بھئی مجھ میں کیا کمی ہے' یہی ناں کہ میں تھوڑی کم گوری ہوں' تھوڑی سی کم دبلی ہوں اور تھوڑی سی کم خوبصورت ہوں' بس۔"

" بس۔" فراز اور نازیہ بیک وقت بولے۔

میری بات غور سے سنو جس طرح ناولوں میں ہیرو ہیروئن کے گھر آتا ہے تو ڈھیر ساری حسین و جمیل دوشیزاؤں میں سے صرف اور صرف ہیروئن کا انتخاب کرتا ہے۔"

" کیونکہ وہ ہیروئن ہوتی ہے۔" ناذیہ میری بات کاٹ کر درمیان میں بولی۔

" اور خوب صورت بھی۔" فراز اپنے اور خیالات کا اظہار نہ کرے یہ کیسے ہو سکتا تھا۔

" جی نہیں' ہر کہانی کی ہیروئن بہت زیادہ خوب صورت نہیں ہوتی۔"

میں تڑپ کر بولی کہ چن چن کر ایسی رومانٹک کہانیاں میں بار بار پڑھتی تھی جس کی ہیروئن کو چندے آفتاب چندے ماہتاب نہیں بتایا جاتا تھا اور تصور میں اس ہیروئین کی جگہ میں اپنے آپ کو ہی محسوس کرتی کسی کہانی کی ہیروئن کم خوبصورت ہوتی ہے اور اس کی کزنز زیادہ خوبصورت ہوتیں تو ہیرو تمام خوب صورت لڑکیوں کو چھوڑ کر اس کم خوب صورت ہیروئین کا ہی انتخاب کرتا ہے۔"

" تو تمہارا خیال ہے کہ نوفل بھی تمهاری تینوں کزنز کو چھوڑ کر تمہیں منتخب کرے گا۔" فراز نے پوچھا۔