" تم نے آج تک میری ہر چھوٹی سے چھوٹی بات مانی ہے تو پھر آج میری زندگی اور موت کا سوال بن گیا ہے تو آج کیوں آنکھیں پھیر رہے ہو؟" اس نے دونوں ہاتھوں سے ٹومس کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں لے کے کہا۔ اس کی آنکھوں میں آنسو اسے تکلیف دے رہے تھے۔ وہ نرم پڑ گیا۔
" مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ اگر میں نے آج تمہیں جانے دیا تو میں تمہیں ہمیشہ کے لیے کھو دوں گا۔ چودہ سال سے اپنی سانسوں کی طرح جی رہا ہوں تمہیں میں، بتاؤ تمہیں کھونے کا حوصلہ کہاں سے لاؤں؟" بے بسی کی آخری حد پہنچتے ہوئے وہ بولا ۔ اس نے اسے اپنے بازوؤں میں بھینچ لیا تھا۔
" جاوتم چلی جاؤ میں تمہیں نہیں روکوں گا تمہاری زندگی سے زیادہ مجھے کچھ عزیز نہیں۔ " اس نے بے چارگی سے کہا اور دو آنسو اس کی آنکھوں سے لڑھک کے جوزفینا کے سنہری بالوں میں جذب ہوگئے تھے۔
ہے قول خدا، قول محمدﷺ، فرمان نہ بدلا جائے گا
بدلے گا زمانہ لا کھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا
سامنے ساحل سمندر تھا جس کے ساتھ ریسٹورنٹ بنا ہوا تھا وہ دونوں بھی ریسٹورنٹ میں ایک ٹیبل کے گرد آمنے سامنے بیٹھ گئے تھے۔
"میڈم آپ کا مذہب کیا ہے ؟" اس نے بات کا آغاز کیا۔
"عیسائیت ۔" اس نے جواب دیا۔
"تو آپ اس خواب کو اتنا خود پر سوار کیوں کر رہی ہیں ' آخر کیوں مطلب جاننا چاہتی ہیں؟"
" مجھے نہیں پتہ کیوں اس خواب نے مجھے اپنے سحر میں لے رکھا ہے اور مجھے یقین تھا کہ آپ آؤ گے اور مجھے بتاؤ گے کہ آخر دخان کیا ہے اور یہ کیوں مجھے تباہ و برباد کر دے گا ' اور کون سا سیدھا راستہ ہےجس کو ڈھونڈنے کے لیے آپ نے مجھے کہا۔" اس نے تفصیلا پوچھا۔ جب ہی ویٹر جوس اور کافی لے ایا تھا اس نے کافی کا مگ تھاما اور وہ جوس میں پائپ ہلاتے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھنے لگی اس نے کافی کا سپ لیا اور اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوۓ بولا۔
" دخان کا مطلب ہے دھواں ' یہ ہماری مقدس کتاب قران پاک کی ایک سورۃ کا نام ہے اور یہ لفظ اس کی دسویں ایت میں ایا ہےجس کا ترجمہ ہے " تو تم اس دن کے منتظر رہو جب آسمان ایک واضح دھواں لاۓ گا ' یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور یہ دھواں مومن کے لیے صرف ایک طرح کازکام پیدا کر دے گا اور کافر کے سارے بدن میں بھر جاۓ گا یہاں تک کے اس کے ھر مسام سے نکلنے لگے گا اور اپ کو اس لیے تباہ و برباد کرے گا کیونکہ آپ یہ غلط راستے پر چل رہی ہو سیدھا راستہ اسلام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" وہ رکا اور کافی پینے لگا ۔ وہ جو اس کا ایک ایک لفظ بہت دھیان سے سن رہی تھی اور اس کا ایک ایک لفظ اس کے اندر سکون پیدا کر رہا تھا۔ اس کے چپ ہوجانے سے ایک دم چونکی ۔
" یہ آپ کے خواب کا مطلب تھا جو میں نے بتا دیا' فار مور انفارمیشن آپ قران پاک کا ترجمہ پڑھ سکتی ہیں خاص طور پر اس سورت کا۔
" آپ کے خیال میں مجھے یہ خواب کیوں آیا ؟"
" میرے خیال میں اس لیے کیونکہ الله تعالی آپ کو ایک موقع دے رہے ہیں کہ اپنے صحیح راستے کو تلاش کر لو اس سے پہلے کہ قیامت آئے اور کافر لوگ پچھتائیں۔"