SIZE
5 / 6

گھر میں بھی خریداری کا کام ٹیب ہی نمٹایا جاتا تھا جب آپا گھر آتی تھیں. وہ بہت مناسب قیمتوں پر بھی دکان دار سے بھاؤ تاؤ کر کے

وہ چیزیں بھی خرید لاتیں تھیں جو اگر میں یا امی خریدنے جاتے تو دکان دار کم نرخوں پر بیچنے کے بجاتے ٹکا سا انکار کر دیتے.

ہم آپا کو اس لئے ہی خریداری کا ماہر کہتے تھے. قیمت کم کروانے میں انکا کوئی ثانی نہیں تھا لیکن آج پہلی دفع مجھے آپا کی بھاؤ تاؤ

کی عادت سے کوفت ہو رہی تھی.

میرا دل چاہ رہا تھا فٹافٹ اس محنت کش عورت کی ہتھیلی پر اسکا منہمانگا معاوضہ رکھ دوں. بھلے سے وہ کچھ فالتو ہی مانگ رہی

ہو مگر آپا اسکے چہرے پر پھیلتی مایوسی کو ہر گز خاطر میں نہیں لا رہیں تھیں. وہ اپنی بتائی ہوئی قیمت پراڑ گئیں تھیں.

"اچھا بارہ سو دے دینا". زمرد نے گویا تھک ہار کر کہا.

"بس ساڑھے گیارہ سو، چلو سوٹ کے ساتھ کا دوپٹہ دے دو". زمرد نے ڈوپٹے اور شلوار کا کپڑا بھی چپ چاپ تھما دیا. آپا نے

بٹوا کھول کر ہزار کے نوٹ کے ساتھ سو سو کے دو نوٹ زمرد کو دے، اور ساتھ ہی جتا بھی دیا.

"پچاس کا کھلا نہیں ہے، پچاس لوٹا دو.

زمرد نے چپ چاپ ڈوپٹے کے پلو سے مڑا تڑا پچاس کا نوٹ نکال کر آپا کو تھما دیا اور باقی کے پیسے اس نے گریبان سے بٹوہ

نکل کر احتیاط سے رکھے تھے.

"آئندہ آنا تو فریش رنگوں کے کپڑے لانا اس بار تو رنگ پھیکے پھیکے ہی تھے".

جی بی بی پندرہ بیس دن بعد آؤں گی تو آپ اور باجی کی دو تین سوٹ ضرور لو گی. وہ اپنی گٹھری باندھتی مایوسی کو پیچھے

دھکیلتی نئی امید کا سرا پکڑ کر اٹھ کھڑی ہوئی. میں حیرت ے اسکو دیکھ رہی تھی کتنی آسانی سے اس نے دو وزنی گکھڑ اپنے

سر پر رکھے اور پھر مجھے اور آپا کو سلام کرتے هوئے متوازن قدموں سے چلتی ہاتھوں سے گکھڑ سمبھالتی باہر نکل گئی.

"آپا! آپ نے زیادتی کی بیچاری زمرد کے ساتھ پندرہ سو کوئی زیادہ تو نہیں تھے اس سوٹ کے". اسکے جاتے ہی میں نے آپا کو

احساس دلانا چاہا.

ارے اگر اسکو کم لگتے تو ساڑھے گیارہ سو میں کبھی سوٹ نہ بیچتی، کچھ نہ کچھ منافع ضرور اسکے اس کے پاس گیا ہے ورنہ

اتنی بھی سیدھی نہیں ہے جتنی شکل سے لگتی ہے.

"کچھ نہ کچھ منافع تو ضررو اسکے پاس گیا ہے آپا! مگر وہ غریب اور ضرورت مند عورت ہے اسکو کچھ زیادہ فائدہ ہی بھی جاتا

تو کیا حرج تھا". میں نے ہولے سے کہا زمرد کی اداس صورت ابھی بھی میری آنکھوں کے سامنے گھوم رہی تھی.

"جی بنو! جب تم گھر بار والی ہوگی، تمہیں تب تمہیں پیسوں کی قدر و قیمت کا اندازہ ہوگا. اپنے شوہر کی خون پسینے کی کمائی کا