SIZE
3 / 3

اس نے ایک جتائی ہوئی ٹھنڈی نگاہ شوہر کے سپرد کی اور مسکراتے ہوۓ بولی ۔" لنگڑے جھوٹ کا سہارا عارضی ہوتا ہے۔ اس لیے سچ تلخ سہی ' لیکن گزرتے وقت میں شیرینی گھول کر تعلق مضبوط اور زندگی سہل کر دیتا ہے۔ یہ میرا ایمان ہے اور وہ مہمان جو اپنے اڑتیس سالہ بیٹے کو تیس سالہ بتانے کے ارادے سے آۓ تھے ' اب شرمندہ مسکان کو خوش گواریت میں بدلنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ آئینہ جتنا جلد دیکھ لیا جاۓ اتنا اچھا رہتا ہے۔ لڑکے کی ماں نے نیگ کے پیسے ہانیہ کے ہاتھ پر رکھ کر رشتہ پکا ہونے کا عندیہ دیا تو حامد کی پتھرائی آنکھیں سمندر ہو گئیں اور زندگی میں پہلی بار اس کے دل میں سچ کی محبت جاگی ۔