وہ کمر باندھ کر گیلری میں کام کرنے لگ گیا تھا .کافی دنوں سے کبوتروں نے جو انڈے بچے دیے تھے اس سب کی صفائی ... جس کی صفائی کرنے سے ہماری بلڈنگ کے صفائی کرنے والے نے صاف انکار کر دیا تھا ... اس نے بڑے تحمل سے اس سب کو دیکھا اور صفائی کرنے کے لئے مجھ سے ڈیٹرجنٹ ، جھاڑو اور فینائل مانگا ... میں نے بھاگ بھاگ کر اسے سب کچھ لا کر دیا ... اب وہ دھڑ دھڑ صفائی کرنے لگا ... مجھے اور تو کچھ سمجھ نہ آیا جلدی سے اس کے پراٹھا اور املیٹ بنا لیا .
ایک گھنٹے بعد وہ اچھی طرح سے گیلری کی صفائی کرنے کے بعد مجھے آوازیں دے کر بلانے لگا ... اس کا ریڈیو ویسے ہی الاپے جا رہا تھا .
میرے مزاج کے سب موسموں کا ساتھ ہو
کوئی تو ہو جو میری وحشتوں کا ساتھ ہو
میں گیلری کی اتنی نفاست سے صفائی پر خوشی سے جھوم گئی . اس نے ایک پرانی کرسی بھی دھو کر چمکا کر ایسی جگہ رکھ دی جہاں پر بے پردگی نہ ہو اور گیلری میں بیٹھا جا سکے ... اس نے مسکراتے ہوئے بازو سے پکڑ کر اسے کرسی پر بٹھا دیا .
" لیں بھابی یہ جگہ آپ پر بہت سجتی ہے ... اب آپ اس جگہ پر بیٹھ کر وقت کو گزرتا ددیکھں ..."