دیکھو ظاہر سے ہم دنیا کو فریب دینے کی کوشسش ضرور کر سکتے ہیں ... لیکن دلوں کا حال تو وہ ہی جانتا ہے . یہ حقیقت ہے .ہم سب کبھی نہ کبھی مالی مسائل کا سامنا ضرور کرتے ہیں ، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا تھا . اچھی خاصی آمدنی ہونے کے باوجود بھی کبھی یہ مسلہ اور کبھی وہ ... سیونگ کسی کام کے لئے کرتی تو اچانک کوئی ایسا مسلہ ہو جاتا کہ سارے پیسے لگ جاتے . بس ایک دن میں نے کہیں سے حضرت موسیٰ کے دور کا ایک واقعہ پڑھا جس کا مجھ پر بہت اثر ہوا چلو تمہیں بھی سناتی ہوں . " حضرت موسیٰ کوہ طور پر الله سے ہم کلام ہونے جا رہے تھے . راستے میں ایک مفلوک الحال شخص ملا ... اس نے کہا ." موسیٰ الله سے میرے بارے میں بھی پوچھنا میں نے کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا .کیا میرے حصّے میں اتنا ہی رزق ہے ؟ اگر ایسا ہے تو پھر الله سے عرض کرنا میرا سارا حصّہ مجھے ایک ہی دفعہ دے ، تاکہ میں اپنی باقی زندگی بہتر طور پر گزار لوں ..."
جناب موسیٰ نے الله سے اس شخص کے بارے میں پوچھا .الله نے جواب دے ." ہاں اس شخص کی قسمت میں تھوڑا رزق لکھا ہے ." موسیٰ نے اس شخص کی حاجت الله کے سامنے رکھی کے اسے اس کا رزق ایک ہی بار دے دیا جائے ... کچھ عرصے بعد حضرت دوبارہ وہاں سے گزرے ... تو انھیں اس شخص کا خیال آیا ... انہوں نے سوچا کے وہ آدمی تو فاقوں سے مر گیا ہو گیا . آپ جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ جنگل میں میلہ لگا ہوا ہے .لنگر کھلا ہے ، لوگ آ رہے ہیں اور کھا رہے ہیں .وہ شخص خوش باش اور صحت مند ہے . موسیٰ نے الله سے پوچھا یا الله یا کیا ماجرا ہے ... اس کے حصّے میں تو بہت کم رزق تھا .الله نے فرمایا ." میں نے اس کی طلب کی مطابق اس کا سارا رزق اسے دے دیا .اس نے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کر کے باقی میری راہ میں بانٹ دیا .... میں نے اپنی سنّت کے مطابق اس کو زیادہ کر کے لوٹا دیا ... اس نے پھر یہی کیا ... یوں اس کے رزق میں اضافہ ہوتا چلا گیا ."