SIZE
5 / 5

"ہاں۔۔۔۔" میرے حلق سے پھنسی پھنسی آواز نکلی اور میرا ریا اور منافقت سے بھرا دل مجھ پر ہنسنے لگا' طنز سے حسرت سے۔

میں نے سرجھکا لیا اور یہ طے تھا میں اب زندگی بھر ضمیر کے سامنے سراٹھا کر نہیں چل سکتا تھا مگر مجھے اس پر پچھتاوا نہیں تھا' ایک گمان تھا۔ کیا پتا اس پشیمانی سے میرے گناہ مٹ جائیں۔

یه پشیمانی کوئی نیکی بن جائے ۔ کوئی پر اثر نیکی جو میرے سارے گناہوں کو ڈھانپ لے اور میرا اللہ تو واقعی بے حد معاف کرنے والا ' نہمایت رحم کرنے والا ہے۔"