یہ بات اس کے ذہن میں نہیں آئی تھی ک وقتاً فوقتاً جو لوگ وہاں اکر قطار میں کھڑے ہو رہے تھے، وہ قطار کی لمبائی کی لمبائی کو
مقررہ وقت تککبھی ختم نہیں ہونے دیں گے. اسکی قسمت اچھی تھی کے اس نے اسی وقت کومیل کو دیکھ لیا، ایک ہی نظر میں وہ اسکو
پہچان گئی تھی. اور بےتحاشا جوش میں تیر کی طرح اسکی طرف گئی تھی.
بڑے اطمینان کے ساتھ اسکو فیس اور فارم پکڑا کر وہ اسکے جانے کے کچھ دیر بعد آرام سے واپس گھر آگئی تھی، یہ سوچنے کی
زحمت کے بغیر کے اسے رول نمبر سلپ یا فیس کی رسید لینی چاہیے. اسے لگا تھا کے جیسے پہلی دفع اس نے نے بس فارم جمع
کروایا تھا، اور پھر اسے جانے کے لئے کہ دیا تھا. آج بھی وہ فارم اور فیس کے لئے بھی یہی کہے گا. سو، اس نے سوچا کے اب فیس
تو جمع ہو ہی جاتے گی، اس لئے وقت ضایع کے بغیر وہ گھر چلی گئی.
اس دن یونیوورسٹی میں کلاسز کا آغاز ہوا تھا، وہ بہت اطمینان سے یونیوورسٹی گئی تھی مگر یہ اطمینان اسکا اس وقت غائب ہوا جب
پہلی ہی کلاس میں پروفیسر صاحب رجسٹر کھول کر رول نمبر پکارنے کے بجاتے یہ درخواست کی تھی کے سب باری باری اپنی
رول نمبر سلپ کے ساتھ آئیں، اور اپنے رول نمبر اور نام لکھواتے جایئں. اس کے ارد گرد بیٹھی لڑکیوں نے اپنی رول نمبر سلپس
نکل لیں تھیں. وہ چند لمحے حیرت سے اپنے ساتھ بیٹھے ہوے، لڑکی کے ہاتھ میں پکڑی ہوئی سلپ دیکھتی رہی، پھر اس نے پوچھا
تھا.
آپ نے یہ رول نمبر سلپ کہاں سے لی ہے؟ اس لڑکی نے اس سوال پر کچھ تعجب سے اسے دیکھا.
یہ آفس سے ملی ہے فیس جمع کروانے کے بعد. کچھ توقف کے بعد اس نے کہا تھا.
"مگر مجھے تو یہ نہیں ملی"
"کیوں آپ نے یہ آفس سے کیوں نہیں لی؟"
"اصل میں" میں نے خود فیس جمع نہیں کروائی تھی، ایک لڑکے نے کروائی تھی.
ثانیہ نے وضاحت کی تھی.
ہاں تو آپکی سلپ اس لڑکے کے پاس ہوگی. " آپ اس سے لے لیں". اس لڑکی نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرتے هوئے لاپرواہی سے کہا.
"مگر مجھے تو نہیں پتا اس وقت وہ لڑکا کہاں ہوگا" وہ منمنائی تھی.
اس بار غور سے لڑکی نے اسے دیکھا تھا.
"کیوں" آپ اس لڑکے کو جانتی نہیں ہیں؟ ثانیہ نے بامشکل اپنی گردن نفی میں گھمائی تھی.
"what" تو آپ نے اسے فیس جمع کروانے کے لئے کیوں دے دی؟ وہ لڑکی حیرانی سے بولی تھی، ثانیہ نے اسے بیچارگی سے
دیکھا.
"وہ انگلش ڈیپارٹمنٹ کا ہے؟" اس لڑکی نے پوچھا تھا .
پتہ نہیں، ثانیہ کے حلق سے اب بمشکل آواز نکل رہی تھی.
"نام پتا ہے آپکو اسکا؟"
"وہ تو میں نے پوچھا ہی نہیں" اب اسکے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکیاں بھی متوجہ ہو چکی تھیں.
آپکو اس کے بارے میں کچھ بھی پتا نہیں اور پھر بھی آپ اسے فیس جمع کروانے کے لئے دے دی.
پتا نہیں اس نے فیس جمع کروائی بھی یا نہیں؟ میرا تو خیال ہے اسنے فیس جمع ہی نہیں کروائی ہوگی. بہرحال آپ کلاس ختم ہونے کے بعد اسکو
ڈھونڈھنے کی کوشش کریں کیوں کے جب تک آپکے پاس رول نمبر سلپ نہیں ہوگی آپکا نام کوئی بھی پروفیسر اپنے رجسٹر میں نہیں
لکھے گا. اب تو ویسے بھی فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ بھی گزر چکی ہے. اگر اس لڑکے نے فیس جمع نہیں کروائی تو آپکا
ایڈمشن بھی نہیں ہوگا