SIZE
3 / 5

" یہ کیا کروا لائی ہو ... یہ تو بالکل بھی ٹھیک نہیں لگ رہی ... اب کیا ہو گا ...ابھی تو مووی والا بھی آتا ہو گا ."

وغیرہ ، وغیرہ یہ سب بات ہو رہی تھی کہ مولوی صاحب میرے بھائیوں کو لئے وارد ہو گئے ...ساس اور باقی تمام خواتین پیچھے ہو گئیں اور مولوی صاحب کے لئے جگہ بنا دی گئی ... میرے یہ کہنے پر کہ " معافی چاہتی ہوں میں یہ شادی کرنا نہیں چاہتی ." پہلے تو مولوی صاحب نے عادتا کہا .

" دوسری دفعہ کہیں ..."

میں نے جب بات دوہرا دی تو وہ چوکنے ہو گئے ... اور میرے منجھلے بھائی ہونق پن سے دیکھنے لگے ... میں نے نکاح نامہ جو میرے ہاتھ میں تھمایا گیا تھا واپس مولوی صاحب کو دیا اور کھڑی ہو گئی ... اپنے بھاری بھرکم لباس کو جو میرے میکے سے ہی مجھے گفٹ کیا گیا تھا سامنے سے ایک ہاتھ سے سمیٹا اور تیز قدموں سے چلتی کمرے سے باہر آ گئی تو شادی ہال میں کھچا کھچ بھرے مہمانوں پر نظر پڑی...میں گھر میں سب سے چھوٹی تھی اس لئے جتنے بھی مہمان مدعو کیے گئے تہے سب کے سب حاضر تھے ... ایک لحظہ قدم ڈگمگا گئے ... کسی نے مضبوطی سے مجھے میرے بازو سے تھام لیا ... میں احسان مند سی ہو کر سنمبھالنے والے کو شکریہ کے دو لفظ کہنا ہی چاہتی تھی کہ سامنے سے میرے ہونے والے جن کو میں اپنا بنانے سے انکار کر چکی تھی بھاگے چلے آ رہے تھے .

" یہ کیا بدتمیزی ہے .... یہ کیا ہو رہا ہے ....؟"

انہوں نے آتے کے ساتھ ہی بد حواسی سے کہنا شروع کر دیا .

" واقعی خوبصورت تو بہت ہیں ." میں بھی ان کی خوبصورتی سے متاثر ہوئی... میری ہونے والی ساس صاحبہ روتی ، روتی ان سے لپٹ گئیں.

" دیکھو کیا تماشا کیا ہے اس لڑکی نے ہمارے ساتھ ..." ہونے والے صاحب نے ابھی بولنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ میں نے اپنے بھاری بھرکم انگریزی لہجے میں ان سے کہا .