خواہشات کا کوئی مول ہوتا ہے نہ نعم البدل ۔ ذرا سی بس زرا سی شدت آجائے تو خواہشیں محض خواہشیں نہیں رہتی بلکہ خواب بن جاتی ہیں۔ اٹھتے بیٹھتے، جاگتے سوتے دیکھا جانے والا ایک حسین خواب اور جب وہ خواب جنون بن جائے تو پوری دنیا سے ٹکراؤ بھی معمولی لگنے لگتا ہے۔