SIZE
1 / 5

رحیم ایک ایسا نوجوان تھا جس نے اپنی زندگی میں بہت محنت کی اسکے والد بہت نیک تھے . رحیم سکول میں پڑھتا تھا . سکول بہت دور تھا اور وہ صبح جلدی ہی سکول چل پڑتا تھا اسکی ماں جی اسے سویرے سویرے ہی ناشتہ بنا دیتی تھی .

اس کے والد زمینوں پر کام کرتے تھے تو رحیم زمینوں پر کام میں اپنے والد کی مدد کرتا تھا . اسی طرح رحیم نے پانچ جماعتیں پاس کر لیں . اب اس کے والد نے کہا کے وہ ان کے ساتھ کھیتوں میں کام کرواے اور رحیم اپنے والد کا حکم بجا لایا . اس کے والد کو اب کافی آسانی ہو گئی تھی کیونکہ اب رحیم نے کافی کام سنمبھال لیا تھا . رحیم کو کبڈی کھیلنے کا بہت شوق تھا اور گاؤں میں اس سے اچھی کبڈی اور کوئی نہیں کھیلتا تھا . اس نے کافی مقابلے جیتے تھے . لوگ دور دور سے اس کا کھیل دیکھنے آتے تھے . رحیم مضبوط جسم کا ملک اور ایک پھرتیلا نوجوان تھا . جب لوگ اس کا نام لے کر اسے داد دیتے تھے تو اس کا حوصلہ اور بھی بڑھ جاتا تھا مگر اس کے والد کو اسکا یہ کھیل پسند نہ تھا وہ اسے وقت کا ضیاں سمجھتے تھے .

ایک بارایک بہت جانے مانے کھلاڑی نے رحیم کے ساتھ کهیلنے کی خواہش کا اظہار کیا . اس کھلاڑی نے بھی بہت سے مقابلے جیتے ہوئے تھے . اب سب لوگ پریشان تھے کے یہ تو بہت اچھا کھلاڑی ہے رحیم اس کا مقابلہ کیسے کرے گا . سب نے سوچا کے اب رحیم انکار کر دے گا اور ان کے گاؤں کی بہت بے عزتی ہو گی اور ان کے گاؤں میں رحیم سے اچھا کھلاڑی کوئی اور تھا بھی نہیں . جب رحیم کو پتا چلا کے اس کا گامے پہلوان کے ساتھ مقابلہ ہے تو پہلے تو وہ ذرا گھبرایا مگر بعد میں اس نے سوچا کے گاؤں کی عزت کا سوال ہے تو اس نے حامی بھر لی .